پاکستانتازہ ترینجرائم

شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی رپورٹ 5 جون کو پیش کی جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button