علاقائی

وطن عزیز سے پولیو کو ختم کرنے کیلئے بھرپور جہاد کرنا ہوگا،ڈاکٹر منصور الحق

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا وطن عزیز سے پولیو کو ختم کرنے کیلئے بھر پور جہاد کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہارمیڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ ڈاکٹر منصور الحق نے آنے والی پولیو مہم جوکہ 2فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میںانجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان ،میونسپل کمیٹی کے نمائندے سیکرٹری نازک علی،اربن انچارج محمد جاوید اقبال،ایریا انچارجز LHV،پروگرام انچارج سحرش مزمل کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی ایم ایس ڈاکٹر منصور الحق نے بتایا کہ سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیںاس بار تحصیل فتح جنگ میں 55ہزار سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں پوری تحصیل کیلئے 334موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیںجنکو چیک کرنے کیلئے 63ایریا انچارج اور 15سپروائزر ہونگے 20فکسڈ ٹیمیں ہونگی دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی سول سوسائٹی بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گی انہوں نے پچھلی پولیو مہم میں بہترین کارکردگی دکھانیاور 100 فیصد ٹارگٹ پورا کرنے پر تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان نے کہا کہ ہماری ٹیم ہمیشہ پولیو مہم میں بھر پور تعاون کرتی ہے ان شاء اللہ آنے والہ پولیو مہم میں بھی انجمن تاجران،سماجی تنظیمیں اور میڈیا وطن عزیز کو اس موذی مرض سے نجات دلانے اور اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور گھر گھر جاکر لوگوں کو پولیو مہم کی افادیت سے آگاہ کریں گے علماء کرام سے اپیل کریں گے کہ جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو تعاون کیلئے درخواست کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button