پاکستان

کیا اقتدار کیلئے پاکستان میں 2 ہی خاندان رہ گئے ہیں؟ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں اقتدار کےلیے صرف دو ہی خاندان رہ گئے ہیں؟

بہاولپور میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ گیارہ کروڑ عوام خط غربت کے نیچے رہ رہے ہیں، اس کے ذمے دار آصف علی زرداری اور نواز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے، پوچھتا ہوں کیا ملک میں اقتدار کےلیے صرف یہی دو خاندان رہ گئے ہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کچھ بھی نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عافیہ کےلیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کو نہ اسرائیل شکست دے سکتا ہے نہ ہی امریکا اور فرانس یہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button