شکارپور (نیوزڈیسک)شکارپور کے قریب ڈاکو پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے۔ واقعے پر سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکیگرفتار کرلیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ لاڑکانہ فارنزک لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے لیکرگئے تھے۔ پولیس کے مطابق 2اکتوبر کو دوران چیکنگ گاڑی کو اسلحے سمیت ضبط کیا گیا تھا اور 2ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے۔ کارروائی کے دوران 138 نائن ایم ایم پسٹلز، 276 میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے شکارپور میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھینے جانیکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
0 599 Less than a minute