پاکستانتازہ ترین

مانسہرہ: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2طالبات جاں بحق، 3اساتذہ سمیت 7افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 طالبات جاں بحق جب کہ 3پروفیسرز سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کیوائی کے مقام پر پیش آیا جہاں ہری پور سے تفریح کیلیے سیاحتی مقام شوگران جانے والی سیاحوں کی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی 2 طالبات زرمینہ اور حلیمہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
ان علاوہ حادثے میں کالج کے 3 پروفیسرز اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کو بالاکوٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button