پاکستانتازہ ترین

فاطمہ قتل کیس: رشتے دار گواہان بیانات سے مکرگئے ، مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم

خیرپور: انسداد دہشتگردی عدالت نے رانی پو ر میں کمسن فاطمہ قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔

خیرپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیرکی حویلی میں تشددسے جاں بحق ہونے والی بچی فاطمہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مدعی مقتولہ بچی کی والدہ سمیت 4گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد اسد شاہ، حنا شاہ،فیاض شاہ اورامتیاز میراثی ویڈیولنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت مقتولہ کے رشتے دارچاروں گواہان اپنے بیانات سے مکرگئے جس کے بعد عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں اور کیس سیشن کورٹ خیرپور منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فاطمہ قتل کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل حویلی میں کمسن بچی فاطمہ مبینہ تشدد سےجاں بحق ہوگئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button