کوئٹہ: صدر آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری اہم سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے ملاقات کی۔
صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان صدر مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں آصف علی زرداری نو منتخب اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔