انٹرٹینمنٹ

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے، مشی خان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ سیوغزہ کمپئین کے تحت ڈی چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے اد1کارہ کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ سے اسرائیلی مصنوعات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ غزہ میں معصوم بچوں بزرگوں عورتوں کی نسل کشی کررہے ہیں ہم انکی کمپنیوں کو فائدہ نہیں دے سکتے۔
اداکارہ کا کہنا تھا اسرائیلی مصنوعات خرید کر ہم کل اللہ کے سامنے کس منہ سے جائیں گے، ہم لوگوں کو اللہ پر اعتماد کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button