پاکستانتازہ ترین

جن سے سیاسی لڑائی ہے مذاکرات انہی سے ہوں گے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جن سے ہماری سیاسی لڑائی ہے بات چیت ان ہی سے ہوگی۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی محمد خان نے وضاحت کی کہ سیاسی مذاکرات تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی مذاکرات سیاسی قوتوں سے ہی کرے گی اور جہاں تک اسٹیبلشمنٹ کا تعلق ہے تو اس سے رابطہ ہوا کرتا ہے لیکن باضابطہ مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے کسی کو بھی انکار نہیں کرنا چاہیے اور عمران خان بھی اس پر تیار ہیں گو ڈیل نہیں ہوگی بات چیت ہوگی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماں کی رہائی اور ان کی پارٹی کو عام انتخابات میں ملنے والے مینڈیٹ کی واپسی والے معاملات سرفہرست نہیں ہوں گے تو بات چیت بیکار ہوگی۔
رہنما تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنے گریبان میں جھانکیں اور وہ اپنے اور طے کریں کہ کس نے آئین پامال کیا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ جمعے کو ساڑھے 4 گھنٹے انتظار کے بعد بڑی مشکل سے ان کی ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button