تازہ ترین

20 کلو آٹےکی قیمت میں بڑی کمی

20 کلو آٹےکی قیمت میں مزید 200 روپے کمی ہوگئی۔

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت 2 ہزارروپے ہوگئی ہے جب کہ اس سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تھی۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز نےکسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔

عاصم رضا نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کرے اور دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button