تازہ ترین

فیسکو نے صارفین کو ایک ماہ میں بجلی کے 2 بل بھیج دیے، شہریوں کے ہوش اُڑ گئے

فیصل آباد میں فیسکو کی جانب سے صارفین کو ایک ماہ میں بجلی کے 2،2 بل بھیج دیے گئے،ایک بل ادا کرنے کیلئے پریشان ہونے والے شہریوں کے 2،2 بل ملنے پر ہوش اڑ گئے۔

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقعہ نجی ہاؤسنگ کالونی کے رہائشیوں کو رواں ماہ بجلی کے 2،2 مل موصول ہو گئے۔ پہلا بل 13 اپریل کو جاری ہوا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 اپریل تھی ۔

بل موصول ہونے پر صارفین نے معمول میں اپنے بل جمع کروا دیے جس کے بعد انہیں اِسی ماہ کا اُسی ریڈنگ کا دوسرا بل موصول ہو گیا جس پر بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 اپریل درج ہے۔

صارفین کے احتجاج پر فیسکو ترجمان کا کہناہے کہ کمپنی کی طرف سے متعارف 30 دن کی بلنگ کے سوفٹ ویئر نے بعض صارفین کی ریڈنگ میں غلطی کی نشاندہی کی تھی جس پر ڈپلیکیٹ بل جاری کیے گئے ہیں۔

فیسکو ترجمان کے مطابق نئے بلوں میں صارفین کو اضافی یونٹس نکال کر ریلیف دیا گیا ہے اور جو صارفین بل جمع کروا چکے ہیں ان کے بل کے فرق کو اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button