پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات اب منظر عام پر آگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے اپنے حالیہ بیان میں ایک بار پھر شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلیے صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہیے، عمران خان نے بھی اس پر اتفاق کرتے ہوئے حامد رضا کے نام کی منظوری دی ہے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے شبلی فراز کے بیان کو غلط بیانی اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے نہیں لیا، شبلی فراز نے اگر کہا ہے کہ خان نے حامد رضا کا نام دیا ہے تو یہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا ہے اور تواتر کیساتھ دیتے آرہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے اپنا بیان واپس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button