
ہری پور)بیورورپورٹ(سرکار کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے تندور مالکان کی شامت آ گئی،ضلعی انتظامیہ نے بڑے کریک ڈائون کا فیصلہ،ضلع بھر میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں،متعدد تندور سیل جبکہ سات ملزمان جیل پہنچ گئے،عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خان پور فراز قریشی نے حطار،ٹیکسلا روڈ اور خانپور روڈ پر مختلف تندوروں کی انسپکشن کی،اس دوران سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے، روٹی کے وزن میں کمی کرنے اور پرائیس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا،اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران حکومتی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہریپور محمد حمزہ عباس نے ہریپور شہر میں رات گئے اچانک مختلف تندوروں کا معائنہ کیا۔ حکومتی ریٹس کی خلاف ورزی, سرکاری نرخ نامہ کی عدم دستیابی اور وزن میں کمی کی بنا پر 03 دکانداروں کو حوالہ پولیس کیا۔ اسی طرح 03 تندور بھی سیل کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستی روٹی کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تندور مالکان کے خلاف پے در پے کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ تندور مالکان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ غریب عوام کو بدستور ریلیف ملتا رہے