
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 71 ہزار 433 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئی 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 97 کروڑ 27 لاکھ 34 ہزار 365 روپے مالیت کے 36 کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 650 شیئرز کا کاروبار ہوا۔