ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ ہوئی، جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے، لاہور میں ن لیگ اور اتحادیوں نے کلین سویپ کرلیا، قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ن لیگ اور اتحادی آئی پی پی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پی بی 50 (قلعہ عبداللہ) کے تمام حلقوں میں بھی اسی روز دوبارہ پولنگ ہوئی۔
انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور سمیت ضمنی الیکشن والے حلقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل رہی۔
لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔
فوج کی تعیناتی
الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے موقع پر سول آرمڈ فورسز اور فوج تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، رپورٹس کے مطابق پولیس سکیورٹی پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جبکہ پاک فوج کے اہلکار تیسرے حصار میں فرائض انجام دیتے رہے۔
مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم
ترجمان الیکشن کمیشن کے حکم پر ضمنی انتخابات 2024ء کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا تھا، سینٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور شکایات درج کرانے کی سہولت دی گئی تھی۔
قومی اسمبلی کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج
این اے 8 باجوڑ میں مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان، سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان، پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان اور آزاد امیدوار مبارک زیب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے، آزاد امیدوار مبارک زیب 3732 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈا پور اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے رشید خان کنڈی کے درمیان مقابلہ ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈاپور 56995 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین 9533 ووٹ لے سکے۔
این اے 119 لاہور 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق میں مقابلہ ہوا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق علی پرویز ملک 61 ہزار 86 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 34 ہزار 197 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 132 قصور 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے، ملک رشید احمد 57213 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو اور تحریک لبیک کے محمد علی نے الیکشن لڑا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے خورشید احمد جونیجو 56790 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، تحریک لبیک کے محمد علی 2896 ووٹ لے سکے۔
پنجاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد نثار احمد میں مقابلہ ہوا، فلک شیر اعوان 75855 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے حکیم نثار احمد 64721 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 36 علی پور چٹھہ سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ اور سنی اتحاد کونسل کے محمد فیاض چٹھہ میں جوڑ پڑا، ن لیگ کے عدنان افضل چٹھہ 15202 ووٹ لیکر آگے ہیں۔
پی پی 54 نارووال 1 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد اقبال چودھری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اویس قاسم میں مقابلہ ہوا، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد اقبال چودھری 59234 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 45762 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی پی 93 بھکر 5 سے ن لیگ کے سعید اکبر خان اور سنی اتحاد کونسل کے سکندر احمد خان، آزاد امیدوار افضل خان میں جوڑ پڑا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعید اکبر خان 63021 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار افضل خان 59124 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین سے ہوا، غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین 48347 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے اعجاز حسین 31262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
پی پی 147 لاہور 3 سے ن لیگ کے امیدوار محمد ریاض کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد خان مدنی سے ہوا، غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاض نے 31841ووٹ لیکر میدان مار لیا، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل محمد خان مدنی 16548 ووٹ حاصل کرے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 158 لاہور 14 سے ن لیگ کے امیدوار چودھری محمد نواز کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی سے ہوا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار چودھری محمد نواز 40165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی 28018 لیکر ہار گئے۔
پی پی 164 لاہور 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف میں جوڑ پڑا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق رانا راشد منہاس 31499 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد یوسف 25781 وو