
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خاور بشیر نے جمعرات کے روز میونسپل کمیٹی چکوال کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کیلئے موجودہ مشینری کا جائزہ لیا اور ناکارہ پڑی مشینری کو فوری طورپر چالو کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں چکوال شہر کی صفائی اور ستھرائی کیلئے مزید بہتر اقدامات کیے جاسکیں۔ چکوال شہر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران جس انداز میں صفائی ستھرائی کا کام کیا گیا ہے وہ تسلی بخش ہے بہرحال اس میں مزید بہتری کی گنجائش بھی موجود ہے۔خاور بشیر جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھی ہیں نے مشینری کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے پاس شہر کی آبادی کے مقابلے میں عملہ صفائی کی تعداد کم ہے مگر اس کے باوجود صفائی ستھرائی کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈم ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک کی ہدایات کی روشنی میں چکوال شہر کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کمیٹی چکوال کی پہلی ترجیح ہے