کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش کے باعث پہلے ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم آٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی اور کیویز کی بیٹنگ تاخیر کا شکار ہوئی۔تاہم کچھ دیر بعد بارش رکی اور میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا لیکن نیوزی لینڈ کی اننگز کی 2 گیندوں کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف2 رنز بناسکی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ابراراحمد ، عرفان نیازی اور عثمان خان آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔
قومی ٹیم میں بابراعظم اور صائم ایوب ، محمد رضوان تیسرے ، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، محمدعامر شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button