
خیر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیرہ اسمعیل خان کی سگو روڈ پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق ہوئی جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہوا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی راہ گیر کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کسٹم انسپکٹر اور چار اہلکار شامل ہیں، اہلکار ڈیرہ اسمعیل خان -کوئٹہ روڈ پر تعینات تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ تحقیقات ار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔