پاکستان

ایران جوابی کارروائی پر مبارک باد کا مستحق ہے: چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پرایران مبارک باد کامستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ میں ایران کی اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کوبتانا چاہیےکہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہارگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button