سڈنی: آسٹریلیا کے معروف شہر سڈنی میں چاقو بردار شخص کے لوگوں پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق واقعہ سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کیے، متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لوگوں میں ہلچل مچنے پر ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی مارا گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل اور حملے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، خبر ایجنسی آسٹریلیا: حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، واقعے کی تحقیقات جاری، خبر ایجنسی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
0 39 1 minute read