اٹک (بیورورپورٹ )چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان نہم فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوآسیدن شاہ، گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بشارت، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سہگل آباد، گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول خان پور، گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی سکول ملہال مغلاں کا دورہ کیا،گورنمنٹ گریجویٹ کالج چوآسیدن شاہ امتحانی مرکز کی شکایات، نا اہلی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر فوری طور پر عملے کو معطل کرکے نیا عملہ تعینات کردیا واقع پر آیف آئی آر درج کروا کر ملزم گرفتار محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا، دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلع انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع و تحصیل سطح پر قائم امتحانی مراکز کی نگرانی کررہی ہیں، ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم قراء العین، ڈی پی او چکوال سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی کمشنر راو عاطف، ڈپٹی کمشنر مری ظہیر شیرازی اور مختلف تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نورپور کلرکہار کے اسسٹنٹ کمشنر نے ریاضی کے پرچہ حصہ معروضی امتحانی مرکز میں وائٹ بورڈ پر حل کرواتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا، سپرنٹنڈنٹ بشمول تمام عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی اور محکمانہ انکوائری کیلئے سفارش کر دی،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے امتحان نہم فرسٹ اینول 2024 کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کسراں، گورنمنٹ ہائی سکول ناڑہ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹوبہ ڈومیل، گورنمنٹ ہائی سکول کھنڈا اور گورنمنٹ ہائی سکول جعفر کا دورہ کیا، دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، نقل مافیا کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے دو امتحانی مراکز چوآسیدن شاہ اور نورپور کلرکہار کے امتحانی عملے کہ معطل کر کے نیا عملہ تعینات کردیاگیا ہے
0 25 1 minute read