انتخاباتپاکستان

جے یو آئی کا طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض

جمعیت علمائے اسلام نے اپنے سابق رہنما طلحہ محمود کے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اعتراض کیا ہے۔
میڈیا کے مطابق جے یو آئی کی رہنما ریحانہ اسماعیل نے کہا ہے کہ اس بار بھی سینیٹ انتخابات کے لیے سابق سینیٹر طلحہ محمود کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پارٹی کی مرکزی قیادت نے انہیں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات واپس لینے کا کہا تاہم انہوں نے فیصلے پر عمل نہیں کیا اور جے یو آئی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہو گئے۔
ریحانہ اسماعیل کے مطابق طلحہ محمود کے کاغذات پر بطور توثیق ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کرایا گیا ہے، طلحہ محمود اب صادق اور امین نہیں رہے، ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button