اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر غزہ میں جنگ بندی کے لئے زور دیا ہے ‘ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر تشویش ہے اوراس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی’ سیاسی اور اخلاقی حمایت جا ری رکھے گا’ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے166 ہندو یاتریوں کو دیزے جاری کئے’ انہیں خوش آمد کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا رواں ہفتے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کا ایک ر وزہ دورہ کیا اور امیر کویت کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔
0 126 1 minute read