انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آنے میں وقت لگے گا: کنزی ہاشمی

اسلام آباد: اداکارہ کنزی ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہرا دور واپس آنے میں وقت لگے گا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے ہم جیسے فنکاروں کو فلموں سے دور کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں، اپنے فینز کو بہت جلد سرپرائز دوں گی، اب شوبز انڈسٹری کو جو نقصان ہوچکا ہے اسکا ازالہ ہونا بہت مشکل نظر آ رہا ہے، کئی ڈرامہ پروڈیوسرز دیوالیہ ہوگئے ہیں، بہت سے فنکار سفید پوشی کی خاطر خاموش ہیں۔
کنزی ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک سے بھی کام کی آفرز ہو رہی ہیں، ذاتی طور پر اپنے ملک کی پروڈکشنز کو ترجیح دینا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کم کام کر کے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے، بطور فنکارہ جاندار سکرپٹس اور کردار میری ترجیح ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button