لاہور۔ٹی وی کے خوبرو اداکاراحدرضا میر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل” عہد وفا” میں کردارکو حقیقت کے مطابق نبھانے کیلئے بڑی محنت کی ،میرے کردار سے دیکھاجا سکتاہے کہ پاک فوج میںڈسپلن اورتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔ایک انٹرویومیں احد رضامیر نے کہاکہ ” عہدوفا” میں اپنے کردار کوبہت انجوائے کیا اور پرستاروںکی جانب سے ڈرامے کے تمام کرداروں کوپذیرائی ملی ۔ اپنے کردارکو حقیقی معنوں میں نبھانے کے لئے بڑی محنت کی ہے اور پرستاروں کی پسندیدگی کی وجہ سے میرے اندر مزید لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے کردار میں دیکھاجا سکتا ہے کہ پاک فوج میںڈسپلن اور تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جاتا اور آپ نے خود کوہر شعبے میں سو فیصد فٹ ظاہر کرنا ہوتا بصورت دیگر دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔
0 100 1 minute read