تازہ ترینجرائم

لاہور میں جرائم کی شرح میں 30 فیصد تک کمی ہوگئی، پولیس کا دعوی

لاہور پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ سال کی نسبت جرائم کی شرح میں 30فیصد تک کمی ہوگئی۔پولیس رپورٹ میں مارچ 2023اور مارچ 2024کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا جس کے مطابق مارچ 2023 میں سنگین جرائم کی 4894وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس کے مقابلے میں مارچ 2024میں سنگین جرائم کی 3060وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
گزشتہ سال ڈکیتی مزاحمت پر 4قتل جبکہ اس سال ایک ہوا۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں گزشتہ سال 2448تھیں جو اس سال 1787پر آگئیں۔کارچوری کی وارداتیں 56سے کم ہوکر اس سال میں 43 ہوئیں۔ رابری کی وارداتیں 1975سے کم ہو کر 894رہ گئیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق اس سال مارچ میں اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں بھی 169سے کم ہوکر 135ہوگئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button