اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ججوں کے الزامات سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل(ہفتہ)کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کا معاملہ سمیت 5 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو دوپہر 12 بجے ہوگا، کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط کا معاملہ زیرغور آئے گا اور ان الزامات کی انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا 5 نکاتی ہوگا، وزیراعظم کی مصروفیات کے باعٹ اجلاس میں تاخیر کی گئی ہے اور کابینہ کا اجلاس زوم پر ہو گا جہاں بیشتر وزرا آن لائن شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button