علاقائی

راجہ اسجد علی کی کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا شکر یہ’معروف بزنس مین راجہ علی اصغر

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) میرے بیٹے راجہ اسجد علی کی کامیابی پر فون کر نے اور سوشل میڈیا کے مبارکباد پیش کی ہے ان سب کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ، میرے بیٹے کی کامیابی اللہ پاک کا کرم ،میرے بیٹے کی محنت اور عوام علاقہ کی دعاہیںشامل ہیں میں سب بھائیوں دوستوں کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ان خیالات کا اظہار اسپین بار سلوناکے معروف بزنس مین اور حلقہ پی پی سیون کی سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ علی اصغر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں میرے صاحبزادے اجہ اسجدعلی نے اسپین بار سلونا میں پروفیشنل لیول کے باکسنگ مقابلے میں مد مقابل کو تیسرے رونڈ میں ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا جس پر مجھے اپنے پیارے ملک پاکستان اور دیگر ممالک سے مجھے بے شمار دوستوںمبارکباد کے پیغامات اور فون کالیں موصول ہوئی ہیں جس پر میں ان کا شکر یہ ادا کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم و فضل سے میرے بیٹے کی کامیابی کا یہ سفر جا رہے اور گا میرا بیٹا راجہ اسجد علی اپنے علاقے ، تحصیل اور بلخصو ص اپنے پیارے وطن پاکستان کا نام روشن کرے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button