علاقائی

تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کو پندرہ ،پندرہ ہزار جرمانہ

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی گراں فروشوں کے خلاف فتوحات جاری مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کی چیخیں نکال دی تفصیلات کے مطابق تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عوامی شکایت پر اچانک ڈھرنال اور گلی جاگیر کا دورہ کیا جہاں دوکانداروں نے ریٹ لسٹ کو پس پشت ڈالا ہوا تھا اور بے رحمی سے عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے تھے دوران چیکنگ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے مہنگائی کے مرتکب دوکانداروں کو پندرہ ،پندرہ ہزار جرمانہ کیا اور ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں کو پانچ پانچ ہزار جرمانہ کیا اور سخت وارننگ دی کہ دوبارہ مہنگی اشیاء بیچتے پکڑے گئے تو سیدھا جیل جائیں گے عوامی حلقوں نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ گوشت مہنگا بیچنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے قصاب ماہ رمضان میں خود ساختہ ہڑتال کرکے صارفین کو بلیک میل کرتے ہیں مصنوعی قلت پیدا کرکے عید کے قریب دوکانیں کھول لیتے ہیں اور اپنی مرضی سے ریٹ بڑھا لیتے ہیں جو پورا سال چلتا رہتا ہے اسوقت چھوٹا گوشت 2000 روپے اور بڑا گوشت ہزار سے گیارہ سو روپے اور بغیر ہڈی کے 13 سو روپے کلو فروخت ہورا ہے اسی طرح چکن کا ریٹ بھی کافی بڑھا ہوا ہے سرکاری ریٹ 600 روپے کلو ہے جبکہ دوکاندار 700 روپے کلو فروخت کررہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوہدری شفقت محمود کی طرح دیگر پرائس مجسٹریٹ بھی باہر نکلیں اور عوام کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button