اہم خبرپاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس پاکستان نے ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس طلب

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بلائے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے جو آج شام 4 بجے ہوگا۔ ہائی کورٹ کے ججوں کا خط؛ سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنگین ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 5 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ موجودہ صورتحال پر.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button