پاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا نے پرویز الہی کے طبی معائنے کیلئے رسائی مانگ لی

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پرویز الہی پراڈیالہ جیل میں تشدد کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ انکی میڈیکل ٹیم کو چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے، ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے، ہمیں شدید تشویش ہیکہ مریم نواز ذاتی انتقام کو لیکر سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی،پرویز الہی سمیت پارٹی رہنماں اور کارکنوں کی پنجاب جیل میں حفاظت پر ہمیں تشویش ہیں۔ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی تک رسائی نہیں دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button