دنیا

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 43 فلسطینی شہید، 80 سے زائد زخمی

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے مزید 43فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 80سے زائد زخمی بھی ہوئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں گھروں، پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، دیرالبلاح اور جبالیہ میں بمباری سے17افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، دیر البلاح میں ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیا، متعدد افراد بے گھر ہوگئے۔میڈیا کے مطابق رفاہ میں اماراتی ہسپتال کے باہر حملے میں 11افراد شہید، 50 سے زائد زخمی ہوئے، شمالی غزہ پر حملوں میں 10افراد شہید اور 5سے زائد افراد زخمی ہوئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق بیت حنون میں جڑی بوٹیاں چننے والے افراد پر گولہ باری کی گئی، جس سے 3 افراد شہید ہوئے، غزہ میں خوراک کیلئے جمع افراد پر حملوں میں شہدا کی تعداد 118ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button