علاقائی

ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، ڈپٹی کمشنر کا اعلان

فتح جنگ(بیورو رپورٹ)ضلع کونسل اٹک کی اڑھائی ارب روپے کی 120سے زائد ترقیاتی سکیموں کو معیاری بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا اچانک معائنے کام کے معیار کو بہتر بنانے کی سخت ہدایات جاری ڈی سی اٹک نے کوالٹی ورک پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق میڈیا میں ناقص معیار کے کام کی خبریں چھپنے کے بعدڈپٹی کمشنر اور انکی پوری ٹیم ترقیاتی سکیموں کو تاریخ کی معیاری سکیمیں بنانے کیلئے متحرک ضلع کونسل کے افسران اور متعلقہ سٹاف رمضان المبارک کے دوران بھی دن بھر فیلڈ میں کاموں کی نگرانی میں لگ گئے ہیں سیمنٹ ،سریا ،بجری ،ریت اور تارکول کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے کئی سکیموں کا معائنہ کیا اور کام کو تسلی بخش قرار دیاڈی سی اٹک نے تحصیل فتح جنگ کے موضع گکھڑ ،مقام ،چھڑت سمیت جنڈ ،پنڈی گھیب ،حضرو ،حسن ابدال اورضلع بھر کی سکیموں کا معائینہ کیا بعض سکیموں پر خصوصی ہدایات جاری کیںاہل علاقہ کو بھی کام کی نگرانی کرنے کیلئے کہا ڈپٹی کمشنر اٹک کی کڑی نگرانی میں جاری ترقیاتی سکیموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا بعض علاقوں سے ملنے والی شکایت کے فوری ازالے کا حکم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری پنجاب کی نگران حکومت کے دوران دی گئی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر میں انتہائی ضروری رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کرایا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے اور ترقیاتی سکیموں کی تکمیل تک نگرانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button