فتح جنگ ( بیورورپورٹ ).ایڈیشنل سیشن فتح جنگ نے منشیات فروشوں کو سزا سنادی محمد اعجازاورایاز گل کو جرم ثابت ہونے پر 9/9 سال قیداور 80/80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی تفصیلات کیمطابق تھانہ باہترکے اسسٹنٹ سب انسپکٹرعامر سجاد نے 2 بھاء منشیات فروش محمد اعجازولدانار گل سکنہ فتح جنگ سے 3000گرام چرس جبکہ ایاز گل ولد انار گل سکنہ فتح جنگ سے 2800گرام چرس بر آمد کر کیمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کیے تھیجس کی تفتیش سب انسپکٹر فیصل محمود نے عمل میں لاتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منشیات فروش محمد اعجازاور ایاز گل کو جوڈیشل کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ ارشد اقبال نے اٹک پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجیمیں جرم ثابت ہونے پرمجرم محمد اعجازاور ایاز گل دونوں کو9/9سال قید اور80/80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کاکہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر انڈیلنے والے عناصر کا قلع قمع کرنا اٹک پولیس کا وطیرہ ہے اٹک پولیس ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
0 109 1 minute read