کالم

لنکڈن کے فاہدے اور نقصانات

نوکری اخراجات پورے کرنے کی ایک مجبوری اور ترقی کرنے کی نہ ہی صرف ایک خواہش ہے جو کے پلیٹ فورم لنکڈن کے ذریعے آج کے زمانے میں پو ری کرنا آسان بھی ہے اور کچھ مشکل بھی۔ اکثر مختلف شعبوںمیں اپنے کاروبار کے لئے جو لنکڈن پر ملازم تلاش کرتے ہیں( بیان ) میں خاص طور پر”کام کی تفصیل” والے حصے میں کام پر”تنائو کو منیج کرنے” کو ایک اہم خوبی کی طرح بیان کرتے ہیں اور کام پر ضروریات کے حوالے سے اس”صلاحیت” کے ہونے کی توقع رکھتے ہیں لیکن کیونکہ تنائو پر انسان کا اختیار نہیں ہے تو تنائو کو مینج کرکے ملازمین کا کامیاب ہونا ایک بے وقوفانہ بات ہے، ایک ایسا دبائو بھی جو کے نہیں ہونا چاہے، کام ڈھونڈنے والوں کو ایسی جاب اشتہار سے ان کاروبار کی ایک ایسی تصو یر بھی ملتی ہے جو کہ منفی ہے۔مثال کے طور پر نوکری ڈھونڈنے والے جب یہ بیانات پڑھتے ہیں تو انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ تنائو کو کنٹرول کرنے کی ڈیمانڈ جو کمپنی کر رہی ہے اس طر ح کے کام پر نہ ہی صرف اضافی بوجھ ہو گا لیکن شاید کام کوغلط تقسیم بھی کیا جاے گا- آج کی دنیا جو تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اس میں کام سنبھالنے کیلئے دفاتر کو اضافی ملازمین رکھنے چاہیے ناکہ تنائو کو منیج کرنے کی یہ ناممکن ضرورت کو جاب ”ایڈ ”کے ذریعے ملازمین کو یہ ذمہ داری سومپنی چاہیے۔لنکڈن ایک ایسا پلیٹ فارم بھی ہے جس پر مقابلہ ہے اس کی وجہ سے اکثر لوگ دنیا کیلئے اپنے پروفیشن کو بڑھا چڑھا کر دکھاتے ہیں، جیسے کے اگر آپ کسی پروفیشن کو ان کی کام کی ویب سائیڈ پر ڈھونڈیں تو اس کام کا ٹائٹل وہ نہیں ہو گا جوکہ لنکڈن پر لوگو نے بیان کیا ہو گا۔ یہ بات مثبت بھی ہے اور منفی بھی،مثبت اس لیے کہ اپنے آپ کو کمتر نہ سمجھ کر اپنی خصوصیات کو بیان کرنا(بیشک آپکی ڈگری میں وہ شامل نہ ہوں)خود اعتمادی کا ایک ثبوت ہے اور آپ کو آپکا من پسند کام ملنے میں یہ ایک مثبت پہلو ثابت ہو سکتا ہے،منفی اس لئے ہے کہ جو آپ حقیقت میں نہیں ہیں وہ بن کر دنیا کے سامنے آئیں گے تو ایک احساس کمتری کی تصویر ان لوگوں کو نظر آئے گی جن کو آپ کے حقیقی پروفیشن کی ملامت ہے۔مختلف شعبوں میں کام کرنا لنکڈن پر منفی اور مثبت بھی ہے مثال کے طور پر ایک کئریئر شفٹ فاہدہ مند ہو سکتا ہے، آپ کو دو شعبوں میں کام کرنے کا تجر بہ حاصل ہو تا ہے۔ لیکن زیادہ مختلف کئریئر پاتس کو فالو کرنا لنکڈن پر ہائر کرنے والوں کی نظر میں آپ کی پرو فائل اور سی وی کو کمزور کر دیتے ہیں۔ جبکہ اضافی تجر بہ ہو نا ایک خوبی ہونی چاہیے۔پاکستان میں جو طاقت سب سے بری طرح استعمال کی جاتی ہے وہ رشتہ داروں اور دوستوں کو کام پر رکھنا ہے اور وہ اس کے باوجود کہ وہ ان کاموں کے قابل نہیں ہوتے،محض ذاتی رابطہ اور تعلق کی بنیاد پر کسی شخص کا انتخاب کرنا غیر منصفانہ(ان فئیر) ہے۔ کسی دیانتدار کو خدمات اور محنت کے باوجود ترقی کیلئے منتخب نہ کیا جائے تو اس انسان کو کیسا لگے گا؟ سفارش کا نظام پاکستان کو ترقی کی طرف جانے سے روک دیتا ہے۔نہ صرف اس لئے کے جن لوگوں کو مواقع فراہم کئے جاتے ہیں وہ ان کے قابل نہیں بلکہ اس لئے کے زیادہ تر با صلاحیت قابل اور ہنر مندوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ایسی بے حد مثالیں ہیں جہاں ایک ہی خاندان کے افراد ایک ہی جگہ کام کررہے ہیں۔سفارش کے مثبت پہلو ہیں جیسے کے کمپنیز کیلئے صحیح ملازمین ڈھونڈنے میں انہیں مدد مل جاتی ہے اور لوگ جو ملازمت کی تلاش میں ہوں انہیں اپنی من پسند نوکری لیکن سفارش کا غلط استعمال ہو تو اس میں لوگوں اور ملک کا بے حد مالی نقصان ہے۔ پاکستان کے حوالے سے لنکڈن ایک مثبت پلیٹ فارم اس لئے ہے کہ لوگ جو ملک سے باہر سٹل ہونا چاہتے ہیں ان کا یہ خواب باہر ”جاب” کرنے کا موقع ملنے کی وہ سے پورا ہو سکتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ انسان اپنی قسمت خود بدلتا ہے۔ لیکن لنکڈن کے کچھ فاہدے اور نقصانات پر نظر ڈالنے کے بعد قسمت(یعنی لک) انسان کے کیرئیر میں بڑا کردار ادا کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کچھ حد تک ہے۔ آخر میں اس غزل ے ساتھ آپنے کالم کا اختتام کررہی ہوں۔تہذ یب وہی ہے وہی زمانہ ہیبدلتی جا تی یہ دنیا مگر روزانہ ہے نہ جانے کتنی صدیوں کے بعد بد لے گایہ سلسلہ کہ جو جانا پہچانا ہیانسان کی رنگت کا فرق کچھ بھی نہیںانسانیت کیا ہے یہی پڑھانا ہیملی جنھیں ہے ناانصافی کی ڈگر ی یہاںانہیں انصاف کا قر ض یہاں چکانا ہیکب سمجھیں گے کہ دنیا ایک جیسی ہیماننے والوں نے بھی گزر جانا ہیظالموں کی پہچان کیسے کریں گیخدا کو جو یہاں سب نے مانا ہے ہے سچ کہ ڈرتی ہو ں ہر پل میں غزلقلم کو یہاں احتیاط سے اٹھانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button