انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ المکرمہ: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ماہِ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ہانیہ عامر پاکستان کی ٹاپ اداکاراں میں سے ایک ہیں، وہ کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی زبردست کامیابی کے بعد وہ بھارت میں بھی بہت مقبول ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پر بھی ان کے فالووز کی تعداد 12.9 ملین ہے۔ مداح اداکارہ کی ہر پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں۔اب ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں انہیں مکہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر نے حجاب کیا ہوا ہے جبکہ وہ اس مقدس مقام کی زیارت کرکے کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ہانیہ عامر نے یہ تصاویر 23 مارچ ہفتے کے روز اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی اور عمرے کی ادائیگی پر اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ہانیہ عامر کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button