علاقائی

ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کی روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ‘ عوام کے مسائل سنے

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کے دفتر کے باہر روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانیوالی کھلی کچہری عوام کے دکھوں کا مداوا اور مسیحا بن گئی، دور دراز علاقوں سے آنیوالے سائلین بلاخوف وخطر اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کرتے ہیں جسے سن کر فوری طور پر اندراج مقدمات سمیت فوری داد رسی یقینی بنائی جاتی ہے، عوام دوست کھلی کچہری میں مرد اور خواتین سائلین نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے خاوند نے اپنے آپ کو رنڈوا ظاہر کرکے دوسری شادی کرلی ہے جسے سن کر ڈی پی او نے قانون کے مطابق اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا فرداً فرداً ہر ایک درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا، اختتام کھلی کچہری پر ڈی پی او نے اپنے دفتر میں روز نیوز سے خصوصی گفتگو کی ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دوست پولیس تقابلی جائزہ 1106ڈسپیوٹ کیسز ڈیل کرچکی ہیں 1003کیسز حل ہوگئے ہیں، انہوںنے مزید بتایا کہ مصالحتی کمیٹیوں میں ایسے کیسز میں بھی صلح کرائی گئی ہے جن میں خون خرابے کا خطرہ بھی موجود تھا، انہوںنے کہا کہ ہم نے چکوال پولیس کو عوام دوست بنا دیا ہے اور ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button