پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد :پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق پاکستان نے قندھار میں 21 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان اور متعدد افغان شہریوں کے زخمیوں ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے جسے اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button