علاقائی

وطن کو سرسبز بنانے اور آلودگی سے بچانے کیلئے شجرکاری ضروری ہے’ اسسٹنٹ کمشنر

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) وطن کو سرسبز بنانے اور آلودگی سے بچانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے سب لوگ اپنے اپنے حصے کا پودالگاکر گرین پاکستان میں اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ میڈم انزہ عباسی نے جناح پارک میں فارسٹ ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر خان بادشاہ،پی اے شاہد حمید اور دیگر بھی موجود تھے امسال تحصیل فتح جنگ میں شجر کاری مہم کے دوران 82ہزار پودے لگائے جائیں گے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور سماجی تنظیمیں بھی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گی جناح پارک،نواز شریف پارک ،نئے اڈے پر گرین پارک اور شہر کے اطراف کی سڑکوں کے کناروں کے علاوہ تحصیل بھر میں پودے لگائے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر کہا کہ صرف پودے لگانے نہیں ہیں بلکہ انکی مکمل آبیاری بھی کرنی ہے اور انکے پروان چڑھنے تک انکی حفاظت کرنی ہے اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے بچانے اور کلین اینڈ گرین ماحول دوست پاکستان مہیا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button