پاکستانتازہ ترین

دونوں شہید فوجیوں کی نماز جنازہ گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں ادا کر دی گئی

۔ اسلام آباد: گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی ان قربانیوں سے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button