اسلام آباد: اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.58 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 32 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت $12.81 فی MNBTU ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کے لیے این این جی کی قیمت میں 9 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
0 65 1 minute read