پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر عامر مغل نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو23 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو پریڈ گرانڈ، ایف 9پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے، عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکا کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button