پاکستانتازہ ترین

ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں عارضی اپوزیشن لیڈر نامزد

لاہور: سنی اتحاد کونسل نے ملک احمد خان بھچرکوپنجاب اسمبلی میں عارضی اپوزیشن لیڈر نامزدکردیا۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن کیلئے نامزد میاں اسلم اقبال کو حلف نہیں لینے دیا جارہا جس کے باعث ملک احمد خان بھچر کو عارضی اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے۔
حامد رضا کے مطابق معین ریاض قریشی کوپنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعد لیڈرآف اپوزیشن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اورمیاں اسلم اقبال سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button