
۔ ممبئی: برطانوی گلوکار ایڈ شیران نے معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی گانے پر پرفارم کیا۔ ایڈ شیران نے ممبئی میں ایک بھارتی گلوکار کے ساتھ اپنے کنسرٹ کے دوران پہلی بار پنجابی گانا گایا ہے۔ برطانوی گلوکار نے کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ کو اسٹیج پر سرپرائز دعوت نامہ دیا اور دونوں نے دوسانجھ کے گانے لور پر پرفارم کیا۔ ممبئی کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔