انٹرٹینمنٹ

اے آئی کا استعمال، اے آر رحمان نے آنجہانی گلوکاروں کی آواز میں گانا بنادیا

چنئی: بھارت کے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان نے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فلم لال سلام کیلئے دو آنجہانی گلوکاروں بمبا باکیا اور شاہل حمید کی آواز کو دوبارہ تخلیق کردیا۔موسیقی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کچھ حلقوں کی جانب سے اے آر رحمان پر تنقید ہوئی جس پر انہوں نے اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔
اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے موسیقار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہم اپنے کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اس میں تیزی بھی لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے آئی کی مدد سے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے ہم نوجوانوں کو لیڈر بناسکتے ہیں۔
اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ لوگوں کی ملازمتوں کو اس سے خطرہ نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button