کراچی۔اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کردی ہے۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے والد نے نماز پابندی سے پڑھنے کی تاکید کی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد کوشش کرتی ہوں کہ ہر نماز وقت پر ادا کروں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ نماز نہ پڑھنے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک پوسٹ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ سے نماز ادا کرنے کی توفیق چھین لی اور زندگی میں سب کچھ دے دیا تو اس کا مطلب ہے آپ کو اس دنیا میں ہی سب کچھ مل گیا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔ارمینا خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ احساس میرے لیے بہت خوف زدہ کرنے والا تھا کہ سب کچھ دنیا میں تو مل جائے لیکن آخرت میں کچھ نہ ملے۔
0 45 1 minute read