اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پاک فوج کا استور میں دریا میں بہہ جانیوالے باراتیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن

استور (نیوزڈیسک) افواج پاکستان نے استور میں دریا میں بہہ جانے والے باراتیوں کی تلاش کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کا آپریشن دریا میں بہہ جانے والے تمام مسافروں کی تلاش تک جاری رہے گا، مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریائے سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کرے گی۔واضح رہے کہ 12 نومبرکو 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس جو استور سے چکوال جا رہی تھی تھلیچی کے مقام پر دریا میں حادثے کا شکار ہوئی تھی، اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں، پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آئے گی، افواج پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button