پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورے پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنیوالے میل نرس کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ کے بلوچستان میڈیکل کمپلیکس کے میل نرس محمد قاسم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے 13 مارچ کی شب بی ایم سی کا دورہ کیا تھا۔ میل نرس نے وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا تھا اور محمد قاسم نے ڈاکٹر بن کر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ بھی دی تھی۔

وزیراعلیٰ نے غلط بیانی پرنرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بی ایم سی کے میل نرس کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر بی ایم سی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button