علاقائی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہدایت پر گھر گھر راشن پیکج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

فتح جنگ(بیورو رپورٹ) تحصیل انتطامیہ کی بھر پور کاوشیں فتح جنگ سمیت تحصیل بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہدایت کے مطابق گھر گھر جا کر راشن پیکج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ انزہ عباسی کے زیرنگرانی فتح جنگ حلقہ کے پٹواری اظہر خان خود اپنی ٹیم کے ہمراہ گھر گھر جا کر راشن تقسیم کررہے ہیں شہر کی ہر گلی میں ہر گھر میں جا کر مستحق بندوںکو جنکے نام لسٹ میں آئے ہوئے ہین کو راشن دیا جارہا ہے اظہر خان پٹواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری ٹیم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس راشن پیکج کو گھر گھر جا کر تقیسم کررہی ہے اور اس دفعہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے راشن ہر گھر میں پہنچایا جارہا ہے اور یہ بہت بڑا اقدام ہے فتح جنگ کے راشن کی تقسیم باقی تحصیلوں کی نسبت بہت بہتر ہے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ انزہ عباسی خود جا کر اپنی تحصیل کا راشن لے کر اپنی نگرانی میں تقسیم کروارہی ہیں ہے دوسری تحصیلوں کی نسبت تحصیل فتح جنگ میں سب سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر 850 کے لگ بھگ راشن کے تھیلے تقسیم کیے جاتے دوسری تحصیلوں میں 500 راشن پیکج کے تھیلے دیے جاتے ہیں آس طرح تحصیل فتح جنگ میں سب سے زیادہ راشن کے تھیلے تقسیم کیے جاتے ہیںلسٹ کے مطابق آخری مستحق تک راشن پہنچا کر رہیں گے مستحقین کی لسٹ میں مقامی انتظامیہ کا کوئی عمل دخل نہیں کوشش کررہیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button