پاکستاندنیا

ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام آگئی

اوٹاوا: کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ ناگر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
کینیڈا کے ایک مقامی میڈیا پروگرام نے ایک سی سی ٹی وی ویڈیو کو نشر کیا جس میں دو گاڑیوں کو دکھایا گیا ہے، جس میں ایک سفید کار بھی شامل ہے جو ایک ویگو کے سامنے آتی ہے۔
جیسے ہی ویگو سفید کار کے پیچھے رکتی ہے، دو مشتبہ افراد گھات لگا کر حملہ کرتے ہیں اور ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیتے ہیں۔ ملزمان جائے وقوعہ سے نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے۔
کینیڈا کے مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ویڈیو میں مارا جانے والا شخص ہردیپ سنگھ نجار ہے جو سکھوں کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک اور علیحدہ ملک خالصتان کے قیام کی تحریک کا معروف رہنما ہے۔
جنہیں 18 جون 2023 کو نشانہ بنایا گیا۔
خالصتان رہنما کو بھارتی خفیہ ایجنسی نے جون 2023 میں کینیڈا میں قتل کر دیا تھا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس تفتیش کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو قتل کا ذمہ دار بتایا اور اس کے شواہد بھی پیش کر دیے۔
جس کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button